5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کتا جو سونگھنے کی صلاحیتوں سے ذیابطیس کی شکار بچی کو محفوظ رکھتا ہے
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانوی کاؤنٹی نارتھمپٹن شائرسے تعلق رکھنے والی 7سالہ بچیRebecca ذیابطیس کی ایک غیر معمولی قسم کا شکار ہے جس میں اچانک جسم میں شوگر کی سطح نارمل حد سے کم یا زیادہ ہوجاتی ہے جس کے باعث مریض کوما میں چلا جاتا ہے۔Rebeccaکی اس حالت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے Shirleyنامی ایک تربیت یافتہ کتا اسکول اور گھر میں اس بچی کے ساتھ موجود رہتا ہے۔یہ کتا اسکول میں بچی کیساتھ رہتا ہے اور جیسے ہی اس کے جسم کے خون میں شوگر کی سطح انتہائی کم یا زیادہ ہوتی ہے وہ فورا ًRebeccaکو چاٹنا شروع کردیتا ہے یا پھر اسکی گود میں بیٹھ جاتا ہے اور Rebeccaیا کلاس اٹینڈنٹ کو خبردار کرنے میں ناکامی پرشوگر ٹیسٹ کِٹ تک اٹھا لاتا ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں ذیابطیس کے کنٹرول کے لیے کتوں کو خاص تربیت دی جاتی ہے جس کے تحت وہ مریض کے جسم کی خوشبو سے جس میں شوگر کی سطح بڑھنے اور گھٹنے کے بارے میں باآسانی پتا چلاسکتے ہیں۔