تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

روس میں برف سے ڈھکی سڑکوں پر سفر کے لیے منفرد ایجاد

جنگ نیوز -
ماسکو…سی ایم ڈی…امریکا ،برطانیہ اور روس سمیت یورپ کے بیشتر ممالک میں برف باری نے جہاں معمولاتِ زندگی درہم برہم کردیے وہیں روزمرہ گھریلو نظام بھی بالکل مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔ ایک طرف فضائی اور ریل کا سفر رک گیا ہے تووہیں دوسری طرف سڑکوں پر کئی من برف کی تہہ سڑکوں پر گاڑیوں کے حادثات کاسبب بھی بن رہی ہے۔روس کے شہرDzerzkhinskسے تعلق رکھنے والے Sergei Khvalinنامی ایک شہری نے اس مسئلے کا آسان حل ڈھونڈ نکالا ہے۔اس شخص نے ایک ایسی منفرد مشین تخلیق کی ہے جو سفری بستے کی طرح پُشت پر ٹانگ کراسکیینگ کرتے ہوئے برف پرباآسانی سفر طے کیا جاسکتا ہے۔اس سفری بستے نما 15کلوگرام وزنی آلے میں آگے کی طرف دھکیلنے والا لکڑی کاپنکھا(Propeller) نصب ہے جس کی مدد سے تیز ہواؤں میں بھی سفر کرنا ممکن ہوجاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.