5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کرسٹیانو رونالڈ اور لائنل میسی کا پہلی بار انٹرنیشنل مقابلے میں ٹکراؤ
جنگ نیوز -
جنیوا…فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو اور لائنل میسی آج پہلی بار کسی انٹرنیشنل میچ میں آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ عالمی چمپئن اسپین، برازیل، فرانس، ارجنٹینا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔آج کے ایک اہم میچ میں ارجنٹینا کا مقابلہ پرتگال سے ہوگا، لائنل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کا ٹکراو شایقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ دونوں کھلاڑی اب تک کسی انٹرنیشنل میچ میں ایک دوسرے کے مد مقابل نہیں آئے۔ فرانس اور برازیل کا ٹکراو آج پیرس کے Stade de Franceمیں ہوگا ۔ برازیل کی ٹیم کاکا کی واپسی سے مضبوط تو ہوگی لیکن انہیں انٹر میلان کی دفاعی جوڑی مائکون اور لیسیو کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔ اٹلی کے کوچCESARE PRANDELLI, نے جرمنی کے خلاف میچ میں مخالف ٹیم کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ پرینڈیلی کا کہنا تھا کہ ایک شاندار ورلڈ کپ کیمپین کے بعد جرمن ٹیم اٹلی پر حاوی آسکتی ہے۔ انگلینڈ اور ڈنمارک کی ٹیمیں بھی آج مد مقابل ہوں گی، ریو فرڈینانڈ اور اسٹیون جیرارڈ کے زخمی ہونے کے بعد انگلش ٹیم کی کپتانی فرینک لیمپارڈکریں گے۔