تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

رحمن ملک کا لیاقت بلوچ کو ٹیلیفون، گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ سے رابطہ کرکے انہیں صدر زرداری کی جانب سے گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت اور سید منور حسن سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق رحمن ملک نے لیاقت بلوچ کو ٹیلی فون کرکے گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت کے علاوہ کانفرنس سے قبل صدر آصف زرداری کی جانب سے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن سے ملاقات کی خواہش سے بھی آگاہ کیا۔جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے رحمن ملک گول میز کانفرنس کے ایجنڈے کی تفصیلات طلب کی اور کہاکہ جماعت اسلامی کانفرنس کے ایجنڈے سے آگاہی کے بعد اس میں شرکت کا فیصلہ کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.