تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہورآتشزدگی: لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت ملبہ اٹھاناشروع کردیا

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے موچی گیٹ سے تباہ ہونیوالی عمارتوں کاملبہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہٹانا شروع کردیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کے رشتہ دار اپنے پیاروں کی تلاش میں ریسکیو اہلکاروں سے الجھتے رہے۔لاہور میں پیرکوموچی گیٹ میں آتشزدگی سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں،ریسکیواہلکاروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارتوں سے ابھی تک دھواں نکل رہا ہے اورمتاثرہ عمارتوں کے گرنے کے خدشے کے باعث ملبہ ہٹانے کا کام شروع نہیں کیاجا سکتا۔ دوسری طرف جائے حادثہ پرموجود لوگوں کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے کام شروع نہ کیا تو انہیں خود ہی یہ کام کرناہوگا۔واقعے میں لاپتہ افراد کے رشتہ داربھی وہاں جمع ہیں اوراپنے پیاروں کی تصویریں تھامے بیچارگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔تباہ شدہ عمارتوں کے رہائشیوں کاکہناہے کہ گیس اوربجلی نہ ہونے سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.