5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گوجرانوالہ اور چارسدہ دھماکوں پر الطاف حسین کا اظہارمذمت
جنگ نیوز -
لندن … ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گوجرانوالہ اور چارسدہ میں ہونیوالے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک شخص کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیاہے۔ لندن سے جاری اعلامیہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گجرانوالہ میں سی آئی اے، اسپیشل برانچ، پولیس ریسٹ ہاؤس اور چارسدہ میں میلہ مویشیاں میں بم دھماکوں کی سخت الفاط میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کے بم دھماکوں میں ملوث درندہ صفت دہشت گردوں نے جہل کا راستہ اختیار کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے مبارک مہینے میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکے کرکے معصوم و بے گناہ جانوں سے کھیلنے کا عمل جہالت ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔