تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں، سڑکیں برف سے ڈھک گئیں

جنگ نیوز -
اسلام آباد...ملک کے بالائی علاقے برفباری اور بارش کے بعد شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ دیامر میں ہونے والی برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ اسکردو اور گلگت شہر میں شدید برفباری اور بارش کے بعد سردی بڑھ گئی ہے اور لوگوں کے معمولات متاثر ہورہے ہیں۔ دیامر میں برف باری کے بعد رابطہ سڑکیں بند ہیں جبکہ شہر کی سڑکوں سے برف کو صاف کر کے چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ ضلع استور میں برف باری کے بعد زمینی رابطہ منقطع اور بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ علاقے میں خوراک کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقے سرد، خشک ہواؤں کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔ مانسہرہ میں شاہراہ کاغان اورپہاڑی علاقوں میں رابطہ سڑکیں برف سے ڈھک گئی ہیں۔ لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ برف باری کی وجہ سے ایبٹ آباد مری شاہراہ سمیت ایبٹ آباد کی متعدد رابطہ سڑکیں بند ہیں۔ضلع بھر میں بجلی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہے، مری میں نلکوں میں پانی جم گیا ہے۔ مظفرآباد سمیت آزاد کشمیرمیں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.