تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کنٹریکٹ خواتین اساتذہ کو مستقل نہیں کیا جائیگا، وزیر تعلیم خیبرپختونخوا

جنگ نیوز -
پشاور...خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم نے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ایڈہاک خواتین اساتذہ کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا انہیں مستقل نہیں کیا جا سکتا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین اساتذہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر تعلیم قاضی اسد نے کہا کہ ایڈہاک اساتذہ نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی جو خارج کردی گئی اب انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل کردی ہے۔ حکومت عدالت میں اپنا دفاع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈہاک خواتین اساتذہ کو مستقل نہیں کیا جاسکتا۔ خاتون رکن نور سحر کے ایک سوال کے جواب میں وزیر قانون ارشد عبداللہ نے خیبر بینک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔تاہم اسپیکر نے کہا کہ وزیر قانون کے جواب سے وہ مطمئن نہیں ہوئے۔ معاملے پر تفصیلی بحث ہونی چاہئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.