تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کی ماہانہ کانفرنس

جنگ نیوز -
راولپنڈی...آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت کورکمانڈرز کی ماہانہ کانفرنس راولپنڈی میں جاری ہے ۔ جی ایچ کیو میں ہونیوالی اس کورکمانڈرزکانفرنس میں بری افواج کی تمام کورز کے کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز شریک ہیں۔ اس میں فوج کے پیشہ ورانہ امور ، ملکی سرحدوں کے دفاع اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر غور کیا جارہا ہے ، کورکمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.