5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:ہوٹل کے کمرے سے یونانی باشندے کی لاش برآمد
جنگ نیوز -
کراچی....کراچی ایئر پورٹ پر مقامی ہوٹل کے کمرے سے ایک غیرملکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پرواقع ایک مقامی ہوٹل کے کمرہ نمبر140 میں غیرملکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص نے گذشتہ شام6 بجے کمرہ بک کروایا تھا اور وہ یونان کا باشندہ ہے۔جاں بحق ہونیوالے شخص کے سر میں چوٹ کا نشان ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کے سر پر بھاری چیز سے ضرب لگائی گئی ہے جس سے اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔ہوٹل انتظامیہ کے مطابق یونانی باشندہ کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ چل بسا۔