5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کے ایس ای: 100انڈیکس میں 62پوائنٹس کی کمی،12299پربند
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی رہی اور انڈیکس بارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔بدھ کو کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور یہ رحجان تمام دن مارکیٹ میں جاری رہا۔ ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس بارہ ہزار257 پوائنٹس پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا مگر پی ایس او کے اچھے مالیاتی نتائج نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس62 پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار299 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم7 کروڑ22 لاکھ شیئرز رہا۔ آج سب سے زیادہ کام نمیر کیمیکل کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت دس پیسے اضافے کے ساتھ2 روپے78 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس74 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار930 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں آئندہ دنوں میں ریکوری دیکھی جاسکتی ہے۔