تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ان فٹ سہیل تنویر ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر، جنید خان کی لاٹری کھل گئی

جنگ نیوز -
لاہور...پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ سہیل تنویر کو مکمل فٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر کیا گیا، جنید خان کی ٹیم شمولیت فائدہ مند ثابت ہوگی۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سہیل تنویر کو بولنگ کے دوران نہیں، فیلڈنگ کے دوران مسئلہ تھا، کسی ایسے کھلاڑی کو میگا ایونٹ میں ساتھ لے کر نہیں جانا چاہتے تھے جس کی فٹنس کی وجہ سے ٹیم مسائل کا شکار ہو، جنید خان کی شمولیت پر انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت فائدہ مند ثابت ہوگی، آئی سی سی کی ٹیکنکل کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست مانتے ہوئے ورلڈ کپ اسکواڈ میں سہیل تنویر کی جگہ جنید خان کو شامل کرلیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم نے سہیل تنویر کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ آل راؤنڈر کو مکمل فٹ ہونے میں وقت لگے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.