5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پی آئی اے ہڑتال: آفریدی اور یونس کی وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت مشکوک
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،کپتان شاہد آفریدی اور یونس خان کی وزیر اعظم کے عشائیہ میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔ورلڈ کپ میں شرکت سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آج لاہور میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے عشائیہ میں شرکت کرنا ہے۔ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور یونس خان کو آج پی آئی اے کی فلائٹ سے کراچی سے لاہور جانا ہے ،لیکن پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے فلائٹ منسوخ کردی گئی ہے ،جس کی وجہ سے کپتان شاہد آفریدی اور یونس خان کی عشائیہ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔