تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصرمیں سولہویں روز مظاہرین التحریر چوک پر جمع، تین افرادہلاک

جنگ نیوز -
قاہرہ...مصری صدر حسنی مبارک کی حکومت سے چھٹی کرانے کے لیے سولہویں روز بھی مظاہرین احتجاج کرتے رہے اور پارلیمنٹ کی عمارات بند کردیں۔ مظاہرین کی عمارات بلاک کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فوجی دستوں نے گاڑیوں کی مددسے گھیراوٴکرلیا،لیکن مظاہرین کی جانب سے کوئی ہنگامہ آرائی دیکھنے میں نہیں آئی۔ایوان زیریں التحریراسکوائر کے قریب ہی واقع ہے،پارلیمنٹ میں ٴصدرمبارک کی حکمران جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان موجود ہیں۔مظاہرین کا کہناتھا کہ جب تک صدر مبارک اپنا عہدہ نہیں چھوڑٹ دیتے وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔دریں اثنا پولیس اور مظاہریں کے درمیان جھڑپوں میں تین افراد کی ہلاک ہوگئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.