5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سلمان خان کیخلاف 12سال پرانا کیس پھر کھل گیا،عدالت طلبی
جنگ نیوز -
ممبئی...سلمان خان کیخلاف بارہ سال پرانا کیس پھر سے کھل گیا ہے اور انہیں عدالت نے طلب بھی کرلیا ہے۔انیس سو اٹھانوے میں کالا ہرن مارنے پر وائلڈ لائف کا محکمہ سلو بھائی کے پیچھے لگ گیااور انہیں ایک سال قید کی سزا دلا کر ہی دم لیا۔سلو بھائی نے اپیل کی اور دو ہزار چھ میں ضمانت پر باہر آگئے۔پھر کبھی عدالت کی شکل نہیں دیکھی ۔اب جودھ پور کے سیشن جج نے انہیں انیس فروری کو طلب کیا ہے اور ساتھ ہی انہیں کیس کے سارے کاغذات بھی ساتھ لانے کو کہا ہے۔