5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جنوبی افریقا کی ٹیم گریم اسمتھ کی قیادت میں بھارت پہنچ گئی
جنگ نیوز -
چنئی...ورلڈ کپ کرکٹ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی ہے، وہ میگا ایونٹ سے قبل بھارت پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے۔گریم اسمتھ کی قیادت میں جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم بھارت کے شہر چنئی پہنچ گئی ہے، ائیرپورٹ پر شائقین کی بڑی تعداد کھلاڑیوں کا استقبال کرنے کیلئے موجود تھی، جنوبی افریقی ٹیم میں جیک کیلس، اے بی ڈی ویلیرز، ہاشم آملہ اور ڈیل اسٹین جیسے منجھے ہوئے کھلاڑی شامل ہیں۔ ماہرین اسے ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔ جنوبی افریقا کو گروپ بی میں بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش، آئرلینڈ اور ہالینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے، افریقی ٹیم ایونٹ کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف نئی دہلی میں24 فروری کو کھیلے گی۔