5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے خود کش بمبار خاتون کو گرفتار کرلیا
جنگ نیوز -
خار...باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے خود کش بمبار خاتون کو گرفتار کرلیاجبکہ مدد فراہم کرنے کے الزام میں دو خواتین سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔سکیورٹی فورسز علاقہ میں خودکش حملہ آور خاتون کی اطلاع پر تحصیل خار کے علاقہ صدیق آباد میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے ایک خودکش حملہ آور خاتون کو گرفتار کرلیا جبکہ خودکش حملہ میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں دیگر دو خواتین سمیت پانچ افراد کو بھی گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ خودکش حملہ آور خاتون نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ ایک دو روز میں خودکش حملہ کرنے والی تھی۔ علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔