تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فاٹا میں قیام امن ان کی پہلی ترجیح ہوگی ، نامزد گورنر خیبرپختونخوا

جنگ نیوز -
پشاور...خیبر پختونخوا کے نامزد گورنر بیرسٹر مسعود کوثرنے قبائلی علاقوں میں اصلاحات لانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کا قیام ان کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ گورنر ہاوس پشاورمیں سبکدوش ہونیوالے گورنر اویس احمد غنی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نامزد گورنر بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پختونوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں قیام امن ان کی پہلی ترجیح ہوگی انہوں نے کہاکہ سیاسی اورفوجی قیادت مل کربدامنی پر قابو پا سکتی ہیں ۔ مسعود کوثرنے کہا کہ وہ فاٹا میں اصلاحات لانے کیلئے اقدامات کریں گے۔ سبکدوش ہونیوالے گورنر اویس احمد غنی نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں خیبر پختونخوا اور فاٹا میں حکومتی عمل داری قائم کی گئی ہے۔تاہم ساٹھ فیصد کام اب بھی باقی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.