تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پرعدالت کو فیصلے کرنے دیں، الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن...متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے ریمنڈڈیوس کو رہا نہ کئے جانے پر امداد بند کرنے کی دھمکی دے رہا ہے ، دھمکی سے خوف کھانا ہمارے ایمان کی کمزوری ہے امریکہ ریمنڈ ڈیوس کے سلسلے میں عدلیہ کے فیصلے کا انتظار کرے ۔یہ بات انہوں نے کراچی لال قلعہ گراونڈ عزیز آباد میں12 ربیع الاول کی مناسبت سے منعقدہ جلسے میں علما مشائخ سے خطاب میں کہی۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایک جانب تو امریکہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کا مطالبہ کررہا ہے اور دوسری جانب قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو اپنے قوانین کے تحت سزا سنائی ہے ۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گڈ گورننس نامی کوئی چیز نہیں معیشت کا برا حال ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امت مسلمہ اتحاد کے بجائے نفاق میں مبتلا ہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ غیر مسلم قوتوں کے سامنے امت مسلمہ محتاج ہیں صرف اختیارات سے ہی خودمختاری حاصل کی جاسکتی ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں چور ، ڈاکو ،لٹیرے، علمائے سو اور کرپٹ جرنیلوں کا حساب لیا جائے گا، الطاف حسین نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے مدارس میں دینی علم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی فراہم کریں تاکہ گردنیں کاٹنے والے اور نبی کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے والوں میں تفریق ہوسکے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.