تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وزرا مرضی سے مستعفی ہوئے، کسی نے بحث یاانکارنہیں کیا، قمرزمان کائرہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد...وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ وزرا نے مرضی سے استعفے دیئے اورکسی نے بحث یاانکارنہیں کیا، جبکہ وزیراعظم گیلانی نے مستعفی وزرا کوآئندہ کابینہ کی حلف برداری تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، ان کاکہناہے کہ اگلے دو تین دنوں میں نئی مختصرکابینہ تشکیل دینے کا عمل مکمل کرلیاجائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد جیونیوز کے نمائندے آصف علی بھٹی سے خصوصی گفتگو میں مستعفی وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ کاکہناتھاکہ کابینہ اجلاس کے دوران ایک موقع پر وزیراعظم جذباتی ہوگئے اورکہاکہ ان کا دل چاہ رہاہے کہ وہ خود بھی مستعفی ہوجائیں ،جبکہ وفاقی وزرا نے وزیراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم آج استعفے صدر کو منظوری کے لئے بھجوائیں گے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم وفاقی کابینہ کے مستعفیٰ وزرا کے اعزاز میں کل ڈنر دیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.