5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
میاں صاحب کے ساتھ مل کر بسنت منانا چاہتا ہوں، گورنرپنجاب
جنگ نیوز -
لاہور...پنجاب کے گورنرسردار لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ بسنت خوبصورت تہوار ہے اسے منائیں گے، ان کا جی چاہتا ہے کہ وہ خود گڈی ڈور لے کر میاں نوازشریف کے پاس جائیں اور دونوں مل کر فضا میں پتنگوں کے رنگ بکھیریں۔ لاہور کے ایک ہوٹل میں پھولوں کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ بسنت اچھا اور خوشگوار تہوار ہے، ہم اسے منائیں گے، انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی ہونی چاہئے، لیکن ڈور سے گردن کٹے اور نہ فائرنگ ہو۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ صدر زرداری کی جانب سے گول میز کانفرنس سیاسی افہام و تفہیم پیدا کریگی، کیونکہ تمام جماعتیں اور عوام امن اور جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ شہباز شریف سے مل کر پنجاب میں سبز انقلاب لائیں گے۔