تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سپریم کورٹ کی ہدایت :پنجاب کے 7افسران نے استعفیٰ دے دیا

جنگ نیوز -
لاہور...سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں کنٹریکٹ پر دوبارہ تعیناتیاں حاصل کرنے والے پنجاب کے7اعلیٰ افسر مستعفی ہو گئے ہیں۔ مستعفی ہونے والوں میں سیکریٹری پراسیکیوشن رانا مقبول،چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ کمیشن جنرل ریٹائرڈ ضیا الدین بٹ،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کرنل ریٹائرڈمحمود،ڈی جی اینٹی کرپشن کاظم علی ملک،چیئرمین نجکاری بورڈ نذرمحمد چوہان، ڈی جی سول ڈیفنس کرنل ریٹائرڈ احسان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے پریس سیکریٹری شعیب بن عزیز شامل ہیں،واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے قواعد کے برعکس کنٹریکٹ پر دوبارہ ملازمت دینے کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت کو ڈائریکشنز جاری کی تھیں،ان ڈائریکشنز میں قرار دیا گیاتھا کہ ریٹائرڈ بیوروکریٹس کو دوبارہ ملازمت دینے سے نوجوان افسروں کی حق تلفی ہوتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.