5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جنوبی افریقہ کے صدر نے ووٹوں کے بدلے جنت کی امید دلادی
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ...سینٹرل مانیٹرنگ… ایسا لگتا ہے کہ انتخابات میں کامیابی کیلئے عوام کو سنہرے خواب دکھانے کا سلسلہ ماضی کا قصہ بننے جارہا ہے کیونکہ جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زیوما نے تو اپنی پارٹی کو ووٹ دینے کی صورت میں جنت میں پہنچنے تک کی یقین دہانی کروادی ہے۔عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے جیکب زیوما نے مشرقی کیپ صوبے کے قصبے Mthathaمیں اپنی ANCپارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ایک ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انکے حمایتی اگر پارٹی کو جیت سے ہمکنار کروانے میں ناکام رہے تو انکے جہنم میں جانے کا خدشہ ہے۔زیوما کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کو ووٹ دینے کی صورت میں ووٹ کنندہ جنت میں جانے کا انتخاب کرے گا بصورتِ دیگر وہ جہنم کا حقدار بن جائیگا۔