5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کو لمبیا میں تیار کردہ عروسی جوڑ اجسے کھایا بھی جا سکتا ہے
جنگ نیوز -
بگوٹا…سینٹرل مانیڑنگ…حال ہی میں کو لمبیا میں ایک ما ہر شیف نے دو ایسے دلچسپ عروسی جوڑے تیا ر کیے ہیں جنھیں پہننے کے ساتھ ساتھ کھا یا بھی جا سکتا ہے۔فیشن ڈیزائننگ سے ناواقف اس شیف نے ان جوڑوں کے نچلے حصے کو کپڑے کے بجائے چاکلیٹ ، کریم اور میدے سے تیا ر کردہ 2ہزار گلا ب کی پتیوں سے مکمل کیا ہے جن کا ذائقہ کسی بھی عمدہ کیک سے کم نہیں ۔ ان منفرد عروسی جوڑوں کوایک مقامی فیشن شو کے دوران نمائش کیلئے بھی پیش کیا گیا جسے ماڈل کو پہنا دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔