تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سہیل تنویرسو فیصد فٹ نہیں ، ساتھ رکھنے میں مشکلات ہوتیں، انتخاب عالم

جنگ نیوز -
لاہور...پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجرانتخاب عالم کا کہنا ہے کہ سہیل تنویرسو فیصد فٹ نہیں ، ان فٹ کھلاڑی میگا ایونٹ میں ساتھ رکھنے سے پاکستان کومشکلات پیش آسکتی تھیں۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انتخاب عالم نے کہا کہ گھٹنے کے آپریشن کے بعد سہیل تنویرسو فیصد فٹ نہیں ہو سکے ، انہیں بھاگنے اور بالنگ کرنے میں مسئلہ نہیں لیکن فیلڈنگ کے دوران انہیں مشکلات پیش آتی ہیں، اس لئے جنید خان کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سہیل تنویر کے لئے ابھی بہت کرکٹ باقی ہے ۔ جنید خان کی اسپیڈ بھی زیادہ ہے جس کا فائدہ ہوگا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.