تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ٹیکسٹائل منصوبوں کیلئے1 ارب61 کروڑ روپے جاری کرنیکا اعلان

جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزرات ٹیکسٹائل نے ٹیکسٹائل کے مختلف منصوبوں کے لیے ایک ارب61 کروڑ روپے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر ٹیکسٹائل رانا فاروق سعید خان کا کہنا ہے کہ وزرات ٹیکسٹائل کی طرف سے فنڈز کے اجرا سے پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی میں رکھی جانے والی مختلف اسکیموں کی جلد تکمیل ہو پائے گی۔وزارت ٹیکسٹائل نے اس سے قبل مختلف اسکیموں کے لئے چار ارب80 کروڑ روپے کا اجرا کیا۔ ان فنڈز کو فوری طور پر وارگزار کرنے کے لیے اسٹیٹ بنک کو درخواست بھی لکھی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.