5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکہ سے کانٹریکٹ پر بھیجے گئے افراد سفارتکارتصور کئے جاتے ہیں، حسین حقانی
جنگ نیوز -
واشنگٹن...امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ امریکہ سے کانٹریکٹ پر بھیجے گئے افراد بھی سفارتکار یا سرکاری اہلکارتصور کیے جاتے ہیں۔حسین حقانی نے یہ بات واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کہی جس میں ان کاکہناتھا کہ سفارتکار دفتر خارجہ کی منظوری سے پاکستان آتے ہیں، سفیر انہیں ویزا نہیں دیتا۔ حقانی کاکہناتھاکہ امریکیوں کو بے تحاشا ویزے جاری کرنے کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بعض اوقات درخواست دہندہ کی تفصیلات امریکی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی درخواست سے مختلف ہوتی ہیں، اور ایسی صورت میں تفصیلات کی درستگی کے لئے پاکستان میں موجود ادارہ امریکی حکومت سے رابطہ کرتا ہے۔