5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈیرہ مرادجمالی:دھماکا خیز مواد پھٹنے سے گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی
جنگ نیوز -
ڈیرہ مرادجمالی. . .. . . .. . .ڈیرہ مرادجمالی میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی اور بلوچستان کے کئی اضلاع کو گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈیرہ مراد جمالی میں 24 انچ قطرکی گیس پائپ لائن پر دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جس کے پھٹنے سے پائپ لائن کو تیس فٹ حصہ تباہ ہوگیا ۔ دھماکے کے بعد پائپ لائن میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور فائربریگیڈ کی مزید گاڑیاں بھی طلب کرلی گئی ہیں۔ سوئی گیس حکام کے مطابق واقعے کی وجہ سے ضلع جعفرآباد ، نصیرآباد ، بولان اور جھل مگسی سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع کو گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے ۔ لیویز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔