5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی :ریڑھی گوٹھ سے ملزم گرفتار،اسلحہ اور منشیات برآمد
جنگ نیوز -
کراچی . . .. . . .. کراچی کے علاقے ریٹرھی گوٹھ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق تھانہ سخن کی حدود میں واقع ریٹرھی گوٹھ کے علاقے میں ایک کاروائی کے دوران ملزم محمد افضل کو گرفتار کرلیا گیا ہے،جس کے قبضے سے پستول اور چرس بھی برآمد ہوئی ہے،پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سخن میں مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔