5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بھیرہ:سیکڑوں مردو خواتین کا7سالہ بچے کے قتل کے خلاف احتجاج
جنگ نیوز -
سرگودھا . . . ... . . سرگودھا کے قصبے بھیرہ میں سیکڑوں مردو خواتین نے7سالہ بچے کے مبینہ زیادتی کے بعدقتل کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا،خواتین اس موقع پر سینہ کوبی اور سروں کو پیٹتی رہیں،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بھیرہ کے محلہ زین پورمیں احتجاج کرنے والے سیکڑوں مردو خواتین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور وہ ملزم کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔خواتین شدت غم سے سینہ کوبی اور سروں کو پیٹتی رہیں۔ مظاہرین نے بتایا کہ ملزم اسحاق عرف بابو نے7سالہ طالب علم عاصم کو 6دن پہلے مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کرقتل کر دیا تھا۔مظاہرے کے دوران کم سن عاصم کے ورثا زارو قطار روتے رہے۔