تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مردان، پنجاب رجمنٹ سینٹرمیں خود کش دھماکا،15جاں بحق،20زخمی

جنگ نیوز -
مردان…مردان میں پنجاب رجمنٹ سینٹر میں مبینہ خود کش حملے کے نتیجے میں کم از کم15افراد جاں بحق جبکہ20افراد زخمی ہیں۔ ڈی ایس پی صمد نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پریڈ جاری تھی اور قریب واقع ایک اسکول کی یونی فارم میں ملبوس نوجوان لڑکے نے پریڈ کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو سی ایم ایچ مردان منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.