تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور:بعض سیاستدانوں کے خلاف کیس ختم کرنے کا فیصلہ چیلنج

جنگ نیوز -
لاہور…چیئرمین نیب کی طرف سے بعض سیاستدانوں کے خلاف کیس ختم کرنے کے فیصلے کولاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔درخواست میں کہاگیاہے کہ چیئرمین نیب کواختیارحاصل نہیں کہ وہ اپنی مرضی سے نیب کیس ختم کریں۔درخواست گزارعلم الدین ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاہے کہ سیاستدانوں پر سنگین نوعیت کے الزامات کی بنیاد پر کیس دائر ہوئے تھے لیکن اب انہیں ختم کرنے کی بات کی جارہی ہے ۔درخواست گزار کے مطابق یہ مقدمات قانون کے تحت عدالتوں کوختم کرنے چاہئیں۔اگراس مرحلہ پرکیس ختم کردئیے گئے تونہ صرف قومی خزانے کوبھاری نقصان ہوگا بلکہ قانون کا غلط استعمال تصور کیاجائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.