تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

صوبائی حکومت کی جانب سے مردان دھماکے کی مذمت

جنگ نیوز -
پشاور…وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی اور صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے مردان خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے۔ پشاور سے جاری بیان میں وزیراعلی خیبر پختونخواامیر حیدر خان ہوتی نے دھماکے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ انہوں نے دھماکے کو بزدلانہ فعل قراردیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا کہ دہشتگرد اس قسم کی کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف حکومتی عزم کو کمزور نہیں کرسکتے ، ہمارے حوصلے بلند ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.