تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خیبر پختونخوا کے چھ کنٹریکٹ افسروں کو فارع کردیا گیا

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا حکومت نے6 کنٹریکٹ آفیسروں کو فارغ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیاہے۔ پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق فارغ ہونے والے افسران میں چیئرمین گورنر انسپکشن ٹیم بریگیڈیئر سلیم اشرف، ممبر خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل ڈاکٹرسالار خان شامل ہیں۔ دیگر افسران میں سپرٹینڈنٹ پولیس پشاور محمد رفیق خان، ڈسٹرکٹ پولیس افسر مردان واقف خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئیر دیر ممتاززرین اور ڈپٹی سپرٹینڈنٹ پولیس پی ٹی سی ہنگو جہانزیب خان شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.