تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور آنے اور جانے والی پانچ پروازیں منسوخ

جنگ نیوز -
پشاور…پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے پشاورائرپورٹ آنے اور جانے والی پانچ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازمین کے احتجاج اور ہڑتال کی وجہ سے آج پشاور سے پی آئی اے مارننگ سروس کی تمام پانچ پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جن میں دوبئی سے آنے والی پروازپی کے284 اوردوحہ سے آنے والی پروازپی کے288 ، کراچی جانے والی پرواز پی کے351اورچترال جانے اورآنے والی دوپروازیں پی کے660اور پی کے661 شامل ہیں ۔ پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے اورنجی ائر لائنوں پرمسافروں کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.