تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان اور بھارت مذاکرات کی بحالی پر متفق ہو گئے، رپورٹ

جنگ نیوز -
کراچی… پاک بھارت مذاکرات کی گاڑی ایک بار پھر چلنے کو تیارہے۔۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور بھارت 2008 میں منقطع ہونے والے امن مذاکرات کی بحالی پر متفق ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیاکے مطابق ممبئی حملوں کے بعدپاک بھارت 2008 میں امن مذاکرات منقطع ہوگئے تھے،بھارتی دفتر خارجہ کا کہناہے کہپاک بھارت مذاکرات صرف جامع مذاکرات سے ہی نتیجہ خیز ہوسکتے ہیں ۔سیکرٹریز ، وزرا اور آفیشلز کے درمیان جلد ہی ملاقات متوقع ہے ،مذاکرات کایہ سلسلہ تھمپو میں ملاقات کے بعد سامنے ایاہے،،غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستان، بھارت سے امن مذاکرات کی بحالی پر چپ سادھے ہوئے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.