5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چوہدری نثار کی والدہ کا انتقال، ن لیگ جاپان کا اظہار تعزیت
جنگ نیوز -
ٹوکیو…عرفان صدیقی… پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان کی والدہ کی پر مسلم لیگ ن جاپان کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن جاپان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں چوہدری نثار علی خان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے انکی والدہ کی مغفرت کے لئے دعاکی گئی ہے ،بیان میں مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان ، سینئر نائب صدر میاں سلیم ، نائب صدر شمس بٹ اور انفارمیشن سیکریٹری میاں جاوید نے ن لیگ جاپان کے کارکنوں کی جانب سے دعاکرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ چوہدری نثار کی والدہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ،دریں اثناء بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن جاپان کی جانب سے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے ن لیگ جاپان کے دفتر میں فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا جائے گا۔