5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنا دینے سے روکنے کے لئے درخواست دائر
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ میں ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنا دینے سے روکنے کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔درخواست گزار اقبال جعفر ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے سفارتی استثنا کافیصلہ عدالت کرے۔ درخواست میں امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس پر ویانا کنونشن لاگو کرنے کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔