تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سپریم کورٹ میں کنٹریکٹ افسران کے معاملے کی سماعت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے اعلٰی عہدوں پر کنٹریکٹ بنیادوں پر تعینات افسروں کی برطرفی شروع کردی ہے،، چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری نے ریمارکس دئے ہیں کہ عدالت کی آنکھیں بند نہیں ہیں ، وہ سب دیکھ رہی ہے۔ حج اسکینڈل کیس کی سماعت کے دوران کنٹریکٹ آفسیرزکے معاملے کی سماعت ہوئی تو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکریٹری نے بتایا کہ امور دفاع، دفاعی پیداوار اور انسانی حقوق کے وفاقی سیکریٹریز کنٹریکٹ پر ہیں، عدالت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے کنٹریکٹ والے وفاقی سیکریٹریز اور ترقی کے منتظرافسروں کی فہرست طلب کرلی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ یہ نہیں ہونے دیں گے کہ مسکینوں کو نکال دیا جائے اور طاقتور، اپنے عہدوں پر رہیں ،انہوں نے کہا کہ کیا جنرل اطہر علی اسی لئے سیکریٹری دفاع ہیں کہ وہ ریٹائرڈ جنرل ہیں۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایک کمیٹی ، وفاقی حکومت میں اعلٰی عہدوں پر کنٹریکٹ تقرر کے 157 کیسز کا جائزہ لے رہی ہے، اس نے 14 افسروں کا کنٹریکٹ ختم کرنے کی سفارش بھی کردی ہے، متعلقہ صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز نے بتایا کہ سندھ میں 82 کنٹریکٹ آفیسرز میں سے 43 کو ہٹادیا گیا ہے ، خیبرپختونخوا میں کنٹریکٹ پر تعینات تمام 9 افسر ہٹادئے گئے ہیں ، پنجاب میں رانا مقبول سمیت 9 سینئر کنٹریکٹ آفسیرزکو فارغ کیا جاچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.