تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے سبزیوں کی برآمدات متاثر

جنگ نیوز -
کراچی…پی آئی اے کے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے پاکستان کی سبزیوں کی برآمدات متاثرہورہی ہیں۔جیونیوز سے بات کرتے ہوئے چیئرمین فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹر ایسوسی ایشن عبدالمالک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں جاری بحران کے باعث برآمدکنندگان کو تین سے چار روز کے دوران سبزیوں کی برآمدات کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں پاکستانی سبزیوں کی بڑی مانگ ہے مگر موجودہ صورتحال میں موجودہ برآمدی آرڈرز جبکہ مستقبل میں پھلوں کے برآمدی آرڈرز متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔عبدالمالک کاکہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ پر کولڈ اسٹوریج کا نظام نہ ہونے کہ وجہ سے برآمد کی جانے والی سبزیاں خراب ہو رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.