5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فلم سات خون معاف کی تشہیر سے جان ابراہام کا انکار
جنگ نیوز -
ممبئی…فلم سات خون معاف میں اداکارہ پر یانکا چوپڑا کے سات شوہروں میں سے ایک شوہر کا کردار نبھا نے والے با لی وڈ اداکار جان ابراہام نے اس فلم کو پروموٹ کر نے سے انکار کر دیا ہے۔جان ابراہام کے اس انکار کی وجہ پر یانکا کے دیگر چھ شوہرہیں جن کے ساتھ وہ برابری کی سطح پر رہ کر فلم کو پروموٹ نہیں کر سکتے۔ اس فلم میں جان ابراہام کے ساتھ نصیرالدین شاہ جیسے اداکار بھی پر یانکا کے ان سات شوہروں کی فہرست میں شامل ہیں تاہم جان اس فلم کے ہدایت کار Vishal Bharadwaj سے کچھخصوصی بر تاؤ کے طلب گار ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل فلم نیویارک میں بھی جان ابراہام نے نیل نیتن مکیش کے ساتھ لائم لائٹ (Limelight)شیئر کی تھی لیکن اس وقت انھوں نے اس قسم کا رویہ اختیار نہیں کیا تھا۔