تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حامد سعید کاظمی کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر چھاپہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی تحقیقاتی ادارے ، ایف آئی اے نے حج اسکینڈل کیس میں برطرف وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کے وارنٹ جاری کرانے کے بعد ، ان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردی ہیں۔حامدسعید کاظمی کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے ٹیم کی منسٹرز کالونی میں سابق وزیر کی سرکاری رہائشگاہ پر چھاپہ مارا اور نہ ملنے پر چھاپہ مار ٹیم واپس چلی گئی۔ایف آئی اے کی ٹیم نے حامد سعید کاظمی کی گرفتاری کے لئے وارنٹ ، اسلام آباد کے مجسٹریٹ سے حاصل کئے، اس موقع پر عدالت کو سابق وفاقی وزیر کے خلاف ملنے والے شواہد سے بھی آگاہ کیا گیا، عدالت سے وارنٹ جاری ہونے کے بعد ایف آئی اے کی ٹیموں کو حامد کاظمی کی گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کی سات اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے حامد سعید کاظمی نکے منسٹرز کالونی کے بنگلہ نمبر5پر ملازمین کو وارنٹ گرفتاری دکھا کر گھر کی تلاشی لی۔ حامد سعید کاظمی کو ان کے سرکاری گھر میں نہ پاکر چھاپہ مار ٹیم واپس چلی گئی۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.