5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا:ذیابطیس کے بارے میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کرتا رضاکار
جنگ نیوز -
نیویارک…امریکا سے تعلق رکھنے والے Erik Bendlنامی شخص کو امریکا بھر میںWorld Guyکی نام سے پہچانا جاتا ہے جس کی وجہ انکا امریکا کی سڑکوں پر مٹر گشت کرنا ہے۔اپنی ماں کی ذیابطیس کے باعث ہونے والی موت سے غمزدہ 48سالہErikنے ذیابطیس کے بارے میں شعور و آگاہی بیدار کرنے کا بیڑا اُٹھا رکھا ہے۔اس مقصد کے تحتErikایک36کلوگرام وزنی دنیا کے نقشے والی دیوہیکل گیند کو امریکا کی سڑکوں پر گھماتا پھرتا ہے جس میں اسکا کتا بھی ہمسفر کی طرح ہر وقت ساتھ رہتا ہے۔