تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایران:مصریوں کی حمایت میں ریلی نکالنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
تہران. . .. . . . .ایرانی حکومت نے تہران میں مصریوں کی حمایت میں ریلی نکالنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ امریکا نے ایران کے اس فیصلے پر نکتہ چینی کی ہے ۔ ایران کے اصلاح پسند رہنما مہدی کروبی اور میر حسین موسوی نے تیونسی اور مصری انقلاب کے حق میں ریلی نکالنے کے لئے درخواست دی تھی ۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کے پولیٹیکل بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر مہدی علی خانی کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کے مطالبے کی قانونی حیثیت کیا ہے ۔ وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ انہیں گڑ بڑ پھیلانے کی اجازت نہیں ملے گی ۔ ادھر واشنگٹن میں صدر اوباما کے قومی سلامتی کے مشیر ٹام ڈونی لون نے ایرانی حکومت کو فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ انہوں نے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے عوام کو اجتماع کا بنیادی حق دے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.