تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

منڈی بہا الدین : 9 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

جنگ نیوز -
منڈی بہاؤ الدین …منڈی بہاؤ الدین کے علاقے بستی مخدوم میں پولیس نے 9 افراد کے قتل میں ملوث خاتون سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا ۔ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین عبدالرب نے پھالیہ میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مقتول خاندان کی بہو مصباح کے آصف تُلہ نامی شخص سے تعلقات تھے۔ 8 فروری کی شب مصباح نے گھر والوں کو نشہ آور لڈو کھلا کر بے ہوش کیا جس کے بعد ملزم آصف اپنے دو ساتھیوں ناصر شاہ اور محمد اقبال کے ساتھ آیا ۔ انہوں نے ٹوکے اور کسی کے وار کر کے ارشاد تُلہ ، اس کی والدہ رضیہ بی بی ، بھائی فیاض ، بھابھی کوثر ، اٹھارہ سالہ بہن ننھی اور چار بچوں اورنگزیب ، زوہیب ، سہیل اور قیصر کو قتل کردیا ۔ بچوں کی عمریں ڈیڑھ سال سے دس سال کے درمیان تھیں ۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس نے شبہے کی بنیاد پر ایک ملزم ناصر شاہ کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش قتل کا اقرار کرلیا ۔ ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے علی پور چھٹہ میں چھاپہ مار کر مصباح اور آصف تُلہ کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم محمد اقبال کی گرفتاری بعد میں عمل میں آئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.