تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مونس الٰہی کا قصور یہ ہے کہ وہ چودھری پرویز الٰہی کا بیٹا ہے، بابر اعوان

جنگ نیوز -
لاہور . . . . وفاقی وزیر قانون بابراعوان کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی کا سب سے بڑا قصور یہ ہے کہ وہ چودھری پرویز الٰہی کا بیٹا ہے، سیاست میں انتقام کی حمایت نہیں کرتے۔انہوں نے یہ بات لاہور میں حضرت میاں میر دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ بابراعوان کا کہنا تھا کہ حکومت نے قومی مسائل کے حل کیلئے اے پی سی بلوانے کا فیصلہ کیاہے اور اے پی سی کیلئے بنائی گئی کمیٹی کاپہلا اجلاس اسی ہفتے ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ عدالت میں ہے اس بارے کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے وارنٹ عدالت نے جاری کئے اس پر کوئی سیاست نہیں ہوسکتی اور مشرف کو عوام مسترد کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.