تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پارلیمنٹ نے اپنی بالا دستی ثابت کر دی، بابر اعوان

جنگ نیوز -
لاہور . . . . وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے اپنی بالا دستی ثابت کر دی۔ اٹھارہویں اور انیس ویں ترمیم سے آمریت کے خلاف دہری دیواریں پارلیمنٹ نے ہی کھڑی کی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پنجاب بار کونسل کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر قانون نے بار ایسوسی ایشن کے لئے تین کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا۔ وفاقی وزیر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ایک آمر کے خلاف محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے سلسلے میں وارنٹ گرفتاری نکالنا عدلیہ کی بالادستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ بحالی کے بعد طوطے اور نجومی کہتے تھے کہ تصادم ہوجائے گا لیکن کوئی تصادم نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.