تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لندن اولمپکس2012کا شیڈول جاری کردیا گیا

جنگ نیوز -
لندن …دو ہزار بارہ میں ہونے والے لندن اولمپکس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، دنیا کا تیز ترین انسان کون بنے گا، اس کا فیصلہ پانچ اگست کو ہوگا،اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب تو27 جولائی کو ہوگی مگر اُس سے دو روز قبل فٹ بال مقابلوں کا آغاز ہوجائیگا، ویمن فٹ بال ایونٹ میں کارڈف، گلاسگو اور کو وینٹری میں ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔اولمپک گیمز کے ہر ایونٹ میں کھلاڑی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور سونے کا تمغہ اپنے سینے پر سجانے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگادیتے ہیں لیکن شائقین کی دلچسپی سب سے زیادہ ایتھلیکٹس مقابلوں میں ہوتی ہے جس میں وہ اُن کی نظریں مینز اور ویمن سومیٹر ریسز پر لگی ہوتی ہیں، گیمز میں دنیا کا تیز ترین انسان کون ہوگا۔شیڈول کے مطابق اس بات کا فیصلہ اتوار پانچ اگست کو ہوگا، اولمپک چمپئن یوسین بولٹ مرکز نگاہ ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.