تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستانیوں کا پیار بھلانہ پائیں گے، شبانہ اعظمی ،جاوید اختر بھارت روانہ

جنگ نیوز -
لاہور…بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور ان کے شاعر شوہرجاوید اختر سمیت 17 رکنی وفد واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس چلا گیا۔ بھارتی فنکارو ں کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان سے جو پیار ملا ہے وہ اسے مدتوں بھلا نہ پائینگے۔فیض احمد فیض کے سو سالہ یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آئے ہوئے بھارتی وفد کے ارکان جب بھارت روانگی کیلئے واہگہ بارڈر پہنچے تو وہ بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔ بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور ان کے شوہر جاوید اخترکا کہنا تھا کہ فیض میلے جیسے ایونٹس دونوں ہمسایہ ممالک کے عوام اور حکمرانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔بھارت کے مقبول گیت"چولی کے پیچھے کیا ہے"کی گلوکارہ ایلا ارون نے کہاکہ انہوں نے سن رکھا تھا کہ جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ پیدا ہی نہیں ہوا اور لاہور دیکھ کر یہ کہاوت سچ ثابت ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.