تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایڈ ہاک ججوں کوتوسیع دی گئی تو سخت مزاحمت کی جائیگی،عاصمہ جہانگیر

جنگ نیوز -
لاہور...سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر عاصمہ جہانگیر نے سپریم کورٹ کے دو ایڈہاک ججوں کوبرقرار رکھنے کے لئے فل کورٹ کی قراردادکو غیر آئینی قراردیاہے۔اور کہاہے کہ اگر ایڈ ہاک ججوں کوتوسیع دی گئی تواس کی سخت مزاحمت کی جائیگی۔لاہو میں جیونیوز کے نمائندے ریاض شاکر سے گفتگومیں عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ وکلا تو بعض ججوں کے جانے پر یوم نجات مناناچاہتے ہیں جبکہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں پہلے مرتبہ جج قراردادیں منظورکرررے ہیں جن کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی مفاد میں کسی نے ابھی تک اپنا عہدہ نہیں چھوڑا لیکن سنبھالنے کیلئے ہر کوئی تیار نظرآتا ہے۔عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ایڈہاک ججوں کے حوالے سے سپریم کورٹ بار اور پاکستان بارکونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیاجارہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.